• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈربن ٹیسٹ آسٹریلیا کی گرفت میں، 139 کی برتری، پروٹیز 284 پر ڈھیر

ڈربن (جنگ نیوز) پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے میچ پر گرفت مضبوط کرلی۔ کھیل ختم ہونے پر کینگروز نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنالیے اور اسے مجموعی طور پر 139 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں 390 رنز بنائے تھے، جس میں میٹ رینشا کی 190 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 284 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ڈیوڈ بیڈنگھم 49 ، سائمن ہارمر نے ناقابلِ شکست 35 اور کیشو مہاراج نے 34 رنز بنائے۔ پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے تیسرے روز چار کیچز تھام کر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے اپنے کیچز کی تعداد 223 تک پہنچائی اور انگلینڈ کے جو روٹ کا 220 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ خراب روشنی کے باعث کھیل قبل از وقت ختم کرنا پڑا۔

اسپورٹس سے مزید