اندور (جنگ نیوز) بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرا کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ اندور میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 223 رنز کا بھاری اسکور کھڑا کیا۔ البتہ اس کی پوری ٹیم آئوٹ ہوئی۔ اوپنر ابھیشیک شرما نے 69رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایشان کشن نے 37رنزبنائے۔ 224 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا جب اوپنر شائی ہوپ صرف 5 رنز آئوٹ ہوئے۔ بعد ازاں شیمرون ہیٹمائر نے 26 گیندوں پر 43 رنز اور کامل پورن نے 42 رنز بنا کر ٹیم کو سنبھالا دیا۔ آخری اوورز میں شمر سپرنگر نے محض 11گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست35رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، تاہم ٹیم 7 وکٹوں پر 209 رنز ہی بنا سکی۔