کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیخ زائد اسٹیڈیم ابوظبی میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میں ڈرائیونگ سیٹ سنبھال لی ۔ میچ کی خاص بات پیسر حسن محمود کی ہیٹ ٹرک تھی۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ کارمانہ ا نجام دینے والے پہلے بنگلہ دیشی بولر بن گئے۔ اتوار کومیچ کے تیسرے دن بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں چھ وکٹ پر223رنز بنائے تھے۔اس کی مجموعی برتری329رنز کی ہوگئی ہے۔کپتان نجم الحسن شانتو82اور مشفق الرحیم81رنز بناکر آوٹ ہوئے۔قبل ازیں بنگلہ دیش کے پہلی اننگز کے اسکور346رنز کے جواب میں افغان ٹیم نے پہلی اننگز میں340رنز بنائے۔کپتان رحمت شاہ105رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔حسن محمود نے پانچ اور عبادت حسین نے چار وکٹ حاصل کئے۔ ایک وکٹ مہدی حسن میراز کے حصے میں آئی۔