کراچی (اسٹاف رپورٹر) راحیل وکٹر نے نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ۔ جہانگیر خان اسکواش اکیڈمی میں جاری بوائز انڈر15کے پری کوارٹرز میں سہیل عدنان نے ایان یعقوب ، عبدالرحمان شوریم نے عبدالرحمان ، ایم جاسم نے احمد خان زاہد ، فیضان علی خان نے سید ایم حسین کو ہرایا۔ گرلز انڈر19میں ٹاپ سیڈ آمنہ ملک نے سمردھی ، علشبا ناز نے یسریٰ راشد ، وشناوی نے مشال خان ، ایمن فاطمہ نے حبیبہ اور دامیہ خان نے روحاب کو شکست دیدی۔