• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ میں مدد کرے، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے دہشت گردی کو خطے اور دنیا کے لیے سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری  دہشتگردی  کے خلاف انٹیلی جنس شیئرنگ میں مدد فراہم کرے، افغانستان سے پاکستان پر حملے بند ہونے چاہئیں  حکومت کے پاس ایمرجنسی کے سوا کوئی آپشن نہیں بچا تھا ، عوام کے جان و مال کے تحفظ ، قومی معیشت کے استحکام اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر صوبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہے،خیبر پختو نخوا میں ایمرجنسی لگانا کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا ،دھرنوں اور احتجاج کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی ) کے زیر اہتمام پاکستان میں دہشت گردی کے بدلتے منظرنامے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اہم خبریں سے مزید