• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ مہینے میں اچھی خاصی تبدیلی نظر آئے گی، وزیر مملکت داخلہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے پر ٹی ٹی پی کی پریس ریلیز تحریک انصاف کی حمایت میں آئی ہے اس سے بات واضح ہوجاتی ہے کہ کہیں نہ کہیں ان کی چیزیں جڑی ہوئی تھیں۔ دہشت گردی کے معاملے میں چھ مہینے میں اچھی خاصی تبدیلی نظر آئے گی۔ پشاور سے سینئر صحافیوں ارشد عزیز ملک اور اسماعیل خان نے کہا کہ بہرحال جو بھی یہ کہتا ہے کہ ملٹری آپریشن حل نہیں ہے تو اس کی نظر میں کیا حل ہے اس کے علاوہ حل کسی کے پاس نہیں ہے۔ تینوں مہمان جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہزیب کے ساتھ“ میں گفتگو کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگا دیا گیاہے۔

اہم خبریں سے مزید