• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP میں ایمرجنسی کیخلاف JUI نے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)KP میں ایمرجنسی کیخلاف JUIنے سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔ جمعیت علمائے اسلام کے سنیٹرکامران مرتضیٰ نے قرارداد میں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ صدر اور وفاقی حکومت ایمرجنسی کا فیصلہ واپس لیں۔قرداد میں کہا گیا کہ ایمرجنسی نفاذ آئینی تقاضوں سے متصادم ہے ۔قرارداد میں صوبائی خودمختاری اور عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت ایمرجنسی کے نفاذ کی وجوہات اور متعلقہ ریکارڈ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

اہم خبریں سے مزید