کراچی(نیوز ڈیسک)مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے لیے عالمی حفاظتی قوانین متعارف کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دودھ کے ڈبوں اور واشنگ مشینوں پر بھی اے آئی کے مقابلے میں زیادہ حفاظتی ضابطے لاگو ہیں۔ ٹرمپ کی خود ضابطہ سازی پالیسی سے اختلاف، مائیکروسافٹ صدر نے قانونی پابندیوں کی حمایت کردی،بریڈ اسمتھ کا اے آئی کے لیے عالمی حفاظتی قوانین، آزادانہ جانچ اور قانونی نگرانی کا مطالبہ،انہوں نے اے آئی کو آلہ بھی اور ہتھیار بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے قابو ٹیکنالوجی سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔