• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثیوں کے حملوں کے خدشات، اعلیٰ سعودی شخصیات کی سیکورٹی سخت

کراچی (نیوز ڈیسک) حوثیوں کے حملوں کے خدشات،اعلیٰ سعودی شخصیات کی سیکورٹی سخت کردی گئی ،محفوظ  مقامات  میں منتقل، حفاظت کیلئے خصوصی سیکورٹی ٹیم تعینات، مملکت نے فضائی دفاع کیلئے چار ممالک سے مدد مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔ ہفتے کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر پانچ روز کے دوران چار حملے ہوچکے ہیں اور ہفتے کے حملے کے بعد سے یہ بند ہے۔ سعودی حکام نے فضائی دفاعی نظام کے لیے درکار میزائلوں کی کمی کا بھی عندیہ دیا ہے، جبکہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے پاکستان، فرانس، برطانیہ اور مصر سے فضائی دفاع میں مدد طلب کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید