• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا 292 ارب درہم کا بجٹ منظور

ابوظبی(سبط عارف) متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اگلے تین سال ( 2027 سے لیکر 2029 تک ) کے 292 ارب 50 کروڑ درہم کے وفاقی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ رقم گزشتہ تین سالہ بجٹ کے مقابلے میں 28.3فیصد زیادہ ہے۔ امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اعلان کیا کہ 2027 کے لئے 90 ارب 10 کروڑ درہم کے اخراجات بھی منظور کئے گئے ہیں۔ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم، صحت، رہائش، سماجی خدمات اور اماراتی شہریوں کے معیارِ زندگی اور استحکام کو بہتر بنانا شامل ہے۔

اہم خبریں سے مزید