اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکریٹری امتیاز حسین شاہ کو سیکریٹری پاور ڈویژن کاچارج تفویض کر دیا ، ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن شاہد احمد سندھو کی کنٹریکٹ ملازمت میں ایک سال کی توسیع کردی جو26نومبر 2026 سے مؤثر ہو گی ،یہ تقرری 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کرنٹ چارج تفویض کیا گیا ۔ یہ عہدہ ڈاکٹر فخر عالم کوتبدیل کرنے سے خالی ہواتھا جنہیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ مقرر کیاگیا ہے۔