کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے سرکاری اشتہارات روک دئیے۔ مڈٹرم انتخابات سے چند ہفتے قبل اشتہاری مہم روکنے کا فیصلہ، ٹرمپ انتظامیہ پر کانگریس منظوری سے تجاوز کرنیکا الزام، امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلنے والے صدر کی تشہیر پر مبنی اشتہارات فوری طور پر روک دے۔ نیویارک کی وفاقی جج جینیفر روچون نے قرار دیا کہ درخواست گزاروں کے مقدمے میں کامیابی کے امکانات موجود ہیں اور پابندی نہ لگانے کی صورت میں انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ فیصلہ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آیا ہے۔