اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہبازشریف کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کی صورتحال کے حوالے سے 11 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی کے قیام وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ، مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئر مقرر کئے گئے،کمیٹی خیبرپختونخوامیں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کرے گی ،کمیٹی ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد پیدا شدہ چیلنجوں سے عہدہ برآہونے کی حکمت عملی بھی طے کرے گی۔