• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی بحرانوں پر قابو کے ماڈلز بنانے پر دو امریکی ماہرین معاشیات کیلئے نوبیل انعام

کراچی (نیوز ڈیسک) معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے ماڈلز تیار کرنے پر دو امریکی ماہرین معاشیات کیلئے نوبیل انعام ،رابرٹ ہال اور مائیکل ووڈفورڈ کو معاشی استحکام کے نظریات پر سراہا گیا، ماڈلز دنیا بھر کے مرکزی بینکوں اور حکومتوں کیلئے اہم ، توانائی، بیروزگاری و مہنگائی جیسے مسائل سے نمٹنے میں تحقیق معاون ، 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد ان ماڈلز سے مدد لی گئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے رابرٹ ہال اور کولمبیا یونیورسٹی کے مائیکل ووڈفورڈ کی تحقیق نے مرکزی بینکوں اور حکومتوں کو مہنگائی، بے روزگاری، معاشی سست روی اور توانائی کے بحران جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے بہتر پالیسی سازی میں مدد فراہم کی۔ ان کے تیار کردہ نئے کینیشیائی ماڈلز میں انفرادی صارفین اور کاروباری اداروں کے فیصلوں کے مجموعی معیشت پر اثرات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید