ابوظبی ( سبط عارف ) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور اس کے مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں نے دنیا کا سب سے بڑا اور جدید فضائی دفاعی نظام قائم کرلیا ہے جس کے ذریعے ایران کے ہزاروں ڈرون اور میزائل روکے گئے۔ابوظبی میں ایک کانفرنس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل کوپر نے کہا کہ امریکا اور علاقائی اتحادیوں نے پہلی مرتبہ اپنے فضائی دفاعی نظام ایک دوسرے سے براہِ راست منسلک کیے جس سے ایرانی حملوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ممکن ہوئی۔