اسلام آباد ( طاہر خلیل )قومی اسمبلی اور سینٹ کے اہم اجلاس آج شام پارلیمنٹ ہائوس میں ہوں گے ، خیبر پختونخواہ میں ایمر جنسی اور گورنر راج کے نفاذ کیلئے جاری صدارتی فرمان کے تحت آئینی تقاضا پورا کرنے کیلئے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس طلب کئے گئے ہیں ، آئین کے تحت ایمر جنسی / گورنر راج کے نفاذ کے 10 دن کے اندر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے الگ الگ صدارتی فرمان کی توثیق کرانا لازمی آئینی تقاضا ہے جسے پورا کیا جائےگا۔