• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی/ نیوز رپورٹر /خصوصی نمائندہ) کوئٹہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ نواحی علاقے نواں کلی کے قریب پرواز کے دوران طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جو حادثے کا سبب بنی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ،اسٹوڈنٹ پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ،صدر ، وزیرِ اعظم ،سپیکر اورپی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کے الگ الگ تعزیتی پیغامات ، (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے مقام کو گھیراؤ میں لے لیا ،قانونی و رسمی کارروائیاں مکمل کیں۔ ادھر کوئٹہ میں تربیتی طیارہ گر نے سے شہید ہونے والےانسٹرکٹرپائلٹ میجرحسنین شہزاد کی نمازہ جنازہ منگل کو صبح 10 بج چکلالہ گریشزن مین ادا کی جائے گی جبکہ تدفین انکے آبائی گاوں ویالی زیر چکوال مین بعد از نمازہ عصر کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید