• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلال چوہدری نے اسلام آباد میں راستوں کی بحالی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (طاہر خلیل)وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے اور سکیورٹی اقدامات کے تحت لگائی گئی رکاوٹیں ہٹائے جانے کے بعد وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے راستوں کی بحالی کی تصدیق کر دی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے ایک مختصر اور دلچسپ پیغام میں وزیر مملکت نے شہر سے رکاوٹوں کے خاتمے کا اشارہ دیتے ہوئے لکھا ’’ڈیئر کنٹینرز بائے بائے‘‘ (Dear Containers Bye Bye)۔انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ پبلک سکیورٹی، اسلام آباد اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی  کا ذکر کیا۔سینیٹر طلال چوہدری کے اس بیان کے بعد شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر معمولات زندگی اور ٹریفک کی روانی بحال ہونے کا اشارہ ملتا ہے جس سے شہریوں کو درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

اہم خبریں سے مزید