• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، کم عمر شادیوں کے 358 واقعات، پاکستانی بھی شامل

کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی میں کم عمر شادیوں کے358واقعات سامنے آگئے، پاکستانی بھی شامل، بیڈن ورٹمبرگ میں 11سالہ بچیوں کی شادیوں کا انکشاف، 358شادیوں میں صرف 8منسوخ ہوئیں،شام، عراق اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ان شادیوں میں شامل تھے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی ریاست بیڈن ورٹمبرگ میں کم عمر شادیوں کے 358 واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں 11 سال کی بچیوں کی شادیوں کے کیس بھی شامل ہیں۔ ریاستی حکام کے اعداد و شمار میں اپریل 2012 سے اب تک کے واقعات درج ہیں، تاہم ان میں سے صرف آٹھ شادیوں کو باضابطہ طور پر منسوخ کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید