• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے باوجود اماراتی دولت 2030 تک 16 ہزار 620 کھرب ہونیکی پیش گوئی

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ کے باوجود اماراتی دولت 2030تک 16ہزار 620کھرب روپے (6ٹریلین ڈالر)ہونیکی پیش گوئی،سالانہ شرح نمو 10.6فیصد رہنے ، دولت میں پانچ برس کے دوران 6,371کھرب روپے ( 2.3ٹریلین ڈالر)اضافے کا امکان ہے۔ 2030تک انتہائی امیر افرادکی تعداد 800ہو جائیگی،دبئی و ابوظبی عالمی سرمایہ کاروں و دولت مند وں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔اماراتی اخبار دی نیشنل کی رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جنگی کشیدگی اور معاشی بے یقینی کے باوجود متحدہ عرب امارات کی مجموعی خالص دولت 2030 کے اختتام تک 6 ٹریلین ڈالر( 16ہزار 620کھرب روپے) تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ عالمی مشاورتی ادارے بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پانچ برس کے دوران ملک کی دولت میں 2.3 ٹریلین ڈالر (6,371 کھرب روپے)سے زیادہ اضافہ متوقع ہے، جبکہ سالانہ شرح نمو 10.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید