• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں اسلامی فورم آف آسٹریلین مسلمز کا کنونشن، 5 ہزار افراد کی شرکت

سڈنی (نمائندہ خصوصی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اسلامی فورم آف آسٹریلین مسلمز (IFAM) کے زیر اہتمام دو روزہ کنونشن منعقد ہوا، جس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ بھر سے 5ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔کنونشن میں مولانا طارق جمیل ، ڈاکٹر یاسر قاضی، ڈاکٹر عطاالرحمن ،مولانا عبدالرحمٰن خان و دیگر مقررین نے اظہار خیال کیا۔کنونشن میں 100سے زائد اسٹالز، مصنوعی ذہانت پر خصوصی نشست اور منظر بھوپالی کا مشاعرہ بھی شامل تھا ۔ کنونشن کا مرکزی موضوع ’’اٹھو، متاثر کرو اور رہنمائی کرو، ایک بہتر آسٹریلوی مستقبل کی تشکیل‘‘ تھا۔مولانا طارق جمیل کے خطابات کا محور ایمان کی تجدید، اصلاحِ نفس، دل کی پاکیزگی اور اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط بنانے کی اہمیت تھا۔ انہوں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط معاشرہ مضبوط کردار کے حامل افراد سے تشکیل پاتا ہے اور انسان کی حقیقی مضبوطی اللہ تعالیٰ سے تعلق استوار کرنے میں مضمر ہے۔
اہم خبریں سے مزید