اسلام آباد(کامرس رپور ٹر ) پاکستان بیورو آف شماریات کے افسر قاضی سعید الحسن کو ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ وہ وفاقی حکومت میں گزشتہ 20 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے مختلف انتظامی شعبوں میں فرائض سرانجام دیے۔ وہ پاکستان بیورو آف شماریات میں بطور ایڈمن آفیسر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔