• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں رکشہ ڈرائیوروں کا پولیس پر تشدد

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں رکشہ ڈرائیوروں کا پولیس پر تشدد ، مزاحمت کرنے اور دست گریبان ہوکر اہلکاروں کی وردیاں پھاڑنے کے الزام میں نو افراد گرفتار 16 افراد کے خلاف مقدمہ در ج کر لیا اے ایس آئی سیف الدین نے استغاثہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ رات گئے دوران گشت قاسم پور نہر پر بلا نمبری چنگ چی رکشہ کو روکا جس نے اونچی آواز میں رکشہ پر ایمپلی فائر لگایا ہوا تھا وجہ دریافت کرنے پر طیش میں آگیا اور اپنے ساتھیوں کو بلوایا اور پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کردی اہلکاروں کے ساتھ دست گریبان ہوکر وردیاں پھاڑ دی سرکاری ڈالہ کی چابی نکال لی اور گالم گلوچ کرتے رہے چنگ چی رکشہ ڈرائیور کی شناخت حبیب سے ہوئی جبکہ دیگر ساتھیوں کی پہنچان ہارون ، عطا محمد ، ممتاز حسین ، محمود ، علی شان ، افضل ، علی ، انورشاہ وغیرہ سے ہوئی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1471/26بجرم 353, 186, 379, 506, 148 درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید