• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو اغوا اور نقدی و زیورات لے کر فرار ہونے کے الزام میں مقدمہ درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بستی ملوک پولیس نے اسلحہ کے زور پر 19سالہ لڑکی کو اغوا کرنے اور نقدی و زیورات لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو بستی شاکر والا کے رہائشی اسلم نے بتایا کہ چار نامعلوم افراد زبردستی گھر داخل ہوئے اہلیہ کو تھپروں مکوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے میری بیٹی کرن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرلیا جبکہ ملزمان نے کمرے میں موجود ٹرنک سے نقدی ایک لاکھ سمیت زیورات لیکر فرار ہوگئے‘پولیس نے شہری کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 1049/26 بجرم 496-Aدرج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید