• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ مشترکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کیخلاف نہیں، صدر مملکت

اسلام آباد ( طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیاہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں اور نہ ہی اس کا مقصد کوئی نیا بلاک تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاہے کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔صدر سےمکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت مقرر ہونے والے پہلے سیکریٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی۔ادھر صدر مملکت سے یورپی کمشنر برائے داخلہ امور و مائیگریشن میگنس برونر نے بھی ملاقات کی۔

اہم خبریں سے مزید