• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ میرا وجود تسلیم کرنے کو تیار نہیں، انہیں کیسے مانوں، مصطفیٰ کمال

اسلام آباد (جنگ نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ میرا وجود تسلیم کرنے کو تیار نہیں تو میں انہیں کیسے مان لوں، سندھ اور پاکستان کے مسائل کا حل چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام میں ہے۔پمز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار وزیراعلیٰ کے پی ہیں، ملک اس طرح نہیں چلتے جیسے وہ چلانا چاہ رہے تھے۔ پی ٹی آئی کے دوستوں سے اب بھی کہتا ہوں کہ ریاست مخالف نہ ہوں، اختلافات اور اعتراضات اپنی جگہ لیکن ریاست کو تباہ نہیں کیا جاتا۔
اہم خبریں سے مزید