• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیوی کا اختیار حکومت سے واپس لینے کیلئے قانون سازی کی جائے، حافظ نعیم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سینٹ اور قومی اسمبلی میں حکومتی، اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان و تمام ارکین کو خط لکھ کر پٹرولیم لیوی کے خاتمے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے اورخیبرپختونخواہ میں آئینی و جمہوری نظام کے تحفظ کے لیے مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی دباؤ اور غیر یقینی سیاسی صورت حال سے دوچار ہے۔ ایک طرف مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تو دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور بارہ اضلاع میں ہنگامی صورتحال کے نفاذ اور آئینی و جمہوری نظام کی معطلی کے حکومتی اعلانات نے غیر یقینی صورت حال پیدا کر دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید