• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، کے پی میں گورنر راج کی حمایت

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) پیپلزپارٹی نے پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں کے پی میں گورنر راج کی حمایت کر دی جبکہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا بائیکاٹ بھی ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دے گی۔ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ہنگامی حالت کے نفاذ سے متعلق صورتِ حال پر ارکان کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی اقدامات اور قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی قومی اسمبلی میں کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دے گی۔

اہم خبریں سے مزید