• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ختم، پارٹ ٹو، تھری فور بھی آئیگا، فیصل واوڈا

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ PTI ختم، پارٹ ٹو، تھری فور بھی آئیگا،فیصل کریم کنڈی سے کہتا ہوں سو فیصد کامیابی چاہئے، خیبر پختونخوا کے عوام کو 180 دن میں ریلیف ملےگا۔ فکس میچ پی ٹی آئی کے لوگ عمران کے جیل جانے کے بعد سے کھیل رہے ہیں۔جمہوریت چلانےکے لئے بچہ جمہورا لانا پڑےگا۔ملک سے دہشت گردی مکمل ختم کریں گے۔ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 8 لوگ میرے پاس تھے، جو رہ جائیں گے، وہ رہ جائیں گے باقی بہہ جائیں گے۔یہ جو مائنڈ سیٹ ہے کہ پاکستان کا جھنڈا نہیں اٹھائیں گے ہم ان کی نسلیں تباہ کردیں گے،کے پی کی 13 سال کی کارکردگی کا نتیجہ صرف تباہی ہے، محافظ شہید ہوں اور آپ مزے کریں یہ نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں سےگٹھ جوڑ تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب اور جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر سے گفتگو میں کیا۔
اہم خبریں سے مزید