• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گھر سے دو کمسن بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی کے علاقےبن قاسم میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی لاشیں ملی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی ،ان کی دو کمسن بچیاں اور شوہر کی بہن شامل ہے ، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 32سالہ شاہزیب ،اسکی اہلیہ 30سالہ صبا ، دو کمسن بیٹیاں 5سالہ ایزل ، 3سالہ آریہ اور متوفی شاہزیب کی بہن 20سالہ شمائلہ کے ناموں سے ہوئی۔ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی قراردیا جارہاہے، تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں،گھر سےایک خط بھی ملا ہےجس میں مالی مشکلات اور رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ تذلیل کا ذکرکیا گیا ہے۔تفصیلات کےمطابقکراچی کےعلاقےبن قاسم میں ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے 5افراد کی لاشیں ملنےکی تحقیقات جاری ہیں، پولیس کےمطابق میاں بیوی کی لاشیں صوفے پر بیٹھی ہوئی حالت میں تھی اور دونوں کے سروں پر گولیوں کے زخم تھے اور خاتون کی گود میں پستول پڑا ہوا تھا۔شاہ زیب کی بہن شمائلہ اور دونوں کمسن بچیوں کی لاشیں بستر سے ملیں، جبکہ تینوں لاشیں چادروں سے ڈھکی ہوئی تھیں۔ ابتدائی شبہ ہے کہ بچیوں کو پہلے زہر دیا گیا۔پولیس کےمطابق گھر اندر سے بند تھا اور دروازے کے ہینڈل میں کنڈی نما راڈ لگی ہوئی تھی۔ گھرسے ایک خط بھی ملا ہے جس میںمبینہ طور پر لکھا گیاہےکہ روزگار نہ ہونے کے باعث گھر کا کرایہ اور دیگر اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا تھا،خط کے مطابق اہل خانہ نے مالی مشکلات کے باعث شدید ذہنی اذیت کا سامنا کیا۔ انہوں نے رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ تذلیل کیے جانے اور مشکل وقت میں مدد نہ ملنے کی شکایت بھی کی۔خط میں مشکل حالات میں بے یار و مددگار چھوڑنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید