• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین ملتان کے قریب پٹری سے اتر گئی، 6 جاں بحق

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ملتان کے قریب حادثے کا شکار ہو کر پٹری سے اتر گئی، جس میں 6فراد جاں بحق اور 30زخمی ہو گئے ہیں۔ٹرین پٹری سے اترنے کا واقعہ شیر شاہ اسٹیشن کے پاس آؤٹر سگنل کے قریب پیش آیا ہے، حادثے میں پوری ٹرین پٹری سے اتر گئی ہے، اور کئی بوگیوں کے پہیے ٹرین سے الگ ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف کا واقعہ پر اظہار افسوس، زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت ،ٹرین حادثے کے متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید