• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن، سعودی عرب پر حملے قابل مذمت ہیں، پاک سعودی یکجہتی کونسل

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) پاک سعودی یکجہتی کونسل نے عمرہ زائرین پر حوثی حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ حرمین شریفین ہماری ریڈ لائن ہے، سعودی عرب پر حملے قابل مذمت ہیں، خصوصاً عمرہ زائرین کو نشانہ بنانے کی کوشش ناقابل قبول ہے، حکومت پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے اور اس کے دفاع کے لیے اپنی حمایت جاری رکھے گی ، منگل کو پاک سعودی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سرپرست پاک سعودی یکجہتی کونسل سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، نے یو آئی کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری، نائب صدر صاحب زادہ شاہ اویس نورانی سیکرٹری جنرل مولانا محمد احمد لدھیانوی،صدر پاک سعودی یکجہتی کونسل ڈاکٹر علی محمد ابو تراب، سیکرٹری جنرل مولاناا فضل الرحمان خلیل، رابطہ سیکرٹری مولنا عتیق الرحمان شاہ، ترجمان پاک سعودی یکجہتی کونسل پروفیسر سجاد قمر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔

اہم خبریں سے مزید