• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں شکست، کلین سوئپ نہ کرسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیٹنگ لائن کی ناکامی، ناقص بولنگ اور خراب فیلڈنگ کے باعث پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کا خواب چکنا چور ہوگیا ۔کپتان صاحبزادہ فرحان نے تیسری ففٹی بنائی، پنڈی میں مہمان ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی، تاہم سیریز پاکستان نے دو ایک سے جیت لی۔ سری لنکا نے 169 رنز کا ہدف 17 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔ کوشال مینڈس نے 48 گیندوں پر چار چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 87 رنز، کمندو نے 27 گیندوں پر 40 ، سنتھ جے وردھنے نے 25 گیندوں پر 38 رنز بنائے ۔ پاکستان نے پہلے کھیل کر آٹھ وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔
اہم خبریں سے مزید