• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقرار الحسن چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے ریاست اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں اقرار الحسن کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا۔این سی سی آئی اے نے عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو پیش کیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ آپ پر تشدد تو نہیں کیا گیا؟ اقرار الحسن کاکہنا تھا کہ مجھے مارا پیٹا نہیں گیا۔ عدالت نے استفسار کیاکہ آپ کا کوئی وکیل ہے؟ ملزم کاکہنا تھا کہ نہیں ابھی تک کوئی وکیل نہیں کیا ہے ،این سی سی آئی اے کاکہنا تھا کہ ہمیں ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید