کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس کے غیر قانونی حصول میں ملوث 4 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے پاکستانی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے حاصل کرنے والے 4 افغان باشندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔