• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتال سے غائب ہونے والی بچی لواحقین کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال شعبہ ایمرجنسی سے گزشتہ روز غائب ہونے والی بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں مقامی افراد نے قریبی تھانہ پولیس سٹی شجاع آباد پہنچا دیا، متاثرہ 14 سالہ نورین ولد شرف دیں نے پولیس اور میڈیا کو بتایا کہ اسے شعبہ ایمرجنسی چلڈرن ہسپتال میں صفائی کرنے والے لڑکے رشید عرف رشی نے گزشتہ رات مبینہ طور پر نشہ دیکر اغوا کیا اور نشے کی حالت میں جلال پور پیر والا مکان پر لے جا کر اپنے دیگر دو ساتھیوں اللہ رکھا اور زبیر کے ساتھ ملکر مبینہ طور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور بعد میں جلال پور پیر والا سے شجاع آباد کی گاڑی میں بٹھا دیا گیا ،جبکہ گاڑی والے نے کرایہ نہ ہونے پر راستے میں پٹرول پمپ پر اتار دیا، مقامی لوگوں نے ان کی حالت دیکھ کر 15پر کال کی اور پولیس تھانہ شجاع آباد سٹی نے اپنی رپورٹ درج کرنے کے بعد لواحقین کو کال کرکے اسے ان کے حوالے کردیا۔متاثرہ نورین نے مزید بتایا کہ چلڈرن کا ملازم گزشتہ تین راتوں سے ہی اسے ٹریپ کرنے کی کوشش میں تھا اور کبھی کوئی چیز کھانے کی آفرز کررہا تھا گزشتہ رات میں بچے کا پیمپر صاف کرنے کے بعد ہاتھ دھونے کیلئے گئی تو وہ پیچھے آیا اور میرا نقاب اتار کر میرے منہ پر رومال رکھ کر نیم بے ہوش کردیا اور بائیک پر بیٹھا کر لے گیا۔
ملتان سے مزید