• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناقص خوراک کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 4 ہزار خراب انڈے اور 5 من برفی تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص خوراک کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ہزار خراب اور بدبودار انڈے اور 5من برفی تلف، سویٹ شاپ اور بیکری مالکان کیخلاف مقدمات درج کرادیئے گئے، تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے محلہ پیپلز کالونی اور جے بلاک شاہ رکن عالم کالونی میں بیکری اور سویٹس شاپ پر انسپکشن کی، کارروائی کے دوران بیکری سے فنگس زدہ، بدبودار اور خراب انڈے جب کہ سویٹس شاپ سے سٹارچ کیمیکل کی ملاوٹ والی برفی برآمد ہوئی، خراب انڈوں سے کیک، رس، بسکٹ اور دیگر بیکری مصنوعات تیار کی جا رہی تھی،فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 4 ہزار خراب انڈے اور 5 من ملاوٹی برفی موقع پر تلف کی اور مالکان کیخلاف متعلقہ تھانے میں مقدمات درج کروادیئے۔
ملتان سے مزید