• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی خواتین رہنمائوں کا ٹرین حادثے کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما شاہین شفیق، سٹی انفارمیشن سیکرٹری افشین بٹ اور ضلعی سینئر نائب صدر تہمینہ نور نے ملتان ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، ن لیگی خواتین رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرین حادثے کی شفاف، غیر جانب دارانہ اور جامع تحقیقات کروائی جائیں، واقعے کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں اور اگر کسی فرد یا متعلقہ محکمے کی غفلت، لاپروائی یا کوتاہی ثابت ہو تو ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔
ملتان سے مزید