اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ غیر فعال پاسکو کے گوداموں اور سائلوز کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلا یا جا ئے ۔ان گوداموں اور سائلوز کی نجی شعبے کے تعاون سے کسانوں کی اجناس محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے۔ جن بینکوں کی کارکردگی اب تک غیر تسلی بخش ہے وہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں تاکہ انکو بھی حکومتی حوصلہ افزائی ملے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت اپنی زیرِ صدارت وزیراعظم اپنا گھر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے میں قرضوں کی فراہمی اور مالی وسائل تک رسائی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران دی ۔وزیراعظم نے الائیڈ بینک کے اجناس کے ذخیرے کے گوداموں کے قیام اور ذخیرہ شدہ اجناس کے عوض کسانوں کو قرضوں کی فراہمی کے ماڈل کی پزیرا ئی کی ۔