• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، سیکورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کا واشک میں آپریشن، 5دہشتگرد ہلاک، 4زخمی ہوگئے ، سیکورٹی فورسز کابلوچستان میں آپریشن میں ردالفتنہ3بھرپور کارروائیاں جاری، صدر اور وزیراعظم کا خراج تحسین ، سیکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5گولے،میگزینزسمیت5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونزاور2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں، سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے،خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔

اہم خبریں سے مزید