• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا سے آیا معمر جوڑا نارتھ کراچی اپنے گھر میں مبینہ طور پر قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کینیڈا سے ایک ماہ قبل پاکستان آنے والے معمر میاں بیوی نارتھ کراچی اپنے گھر میں مبینہ طور پر قتل کردئے گئے،تفصیلات کے مطابق سرسید تھانہ کی حدود نارتھ کراچی مکان نمبر R-23 سے70سالہ محمد یامین ولد خدا بخش اور انکی اہلیہ 65سالہ نفیس اختر کی لاشیں ملیں جنہیں مبینہ طور پرتیز دھار آلے کے وار سےقتل کیا گیا ہے،واقعے کی اطلاع پر پولیس آفسران و اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول معمر میاں ،بیوی کی لاشوں کو ریسکیو ایمبولنسوں کے زریعہ اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا گیا ،ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری فرید احمد نے بتایا ہے کہ مقتول میاں بیوی 1 ماہ قبل کنیڈا سے پاکستان واپس آئے تھے اور نارتھ کراچی سیکٹر 11-C/1 میں واقع بی اماں پارک کے قریب اپنے گھر میں مقیم تھے اور وہ اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے سلسلہ میں ہی واپس آئے آئے تھے،مقتولین کے2 بچے کنیڈا میں ہی مقیم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید