• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل بانڈز، اسلامی سکوک اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈیجیٹل بانڈز، اسلامی سکوک اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کا فیصلہ ،بلال بن ثاقب کی عالمی بینک حکام سے ملاقاتیں، پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھانے پر غورکیا گیا۔وزیر مملکت و چیئرمین پاکستان ورچوئل اسسٹس ریگولیٹری اتھارٹی(پیوارا)بلال بن ثاقب نے عالمی بینک گروپ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں میں پاکستان کے مالیاتی نظام کو جدید بنانے، ڈیجیٹل فنانس کے فروغ اور ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایف سی کے علاقائی نائب صدر عماد فاخوری سے ملاقات میں ڈیجیٹل بانڈز، اسلامی سکوک کی ٹوکنائزیشن اور پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری لانے کے ممکنہ طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید