اسلام آباد(رپورٹ:،رانامسعود حسین) وفاقی آئینی عدالت نے ʼʼ190ملین پائونڈز کرپشن ʼʼکیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کر دی اوراسلام آباد ہائیکورٹ کو مرکزی اپیل جلد نمٹانے کی ہدایت بھی جاری کی ، چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ نے سزا معطلی کی درخواست کو نا قابل سماعت قرار دیا۔دوران سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے نے موقف اختیار کیا کہ ان کی موکلہ سابق خاتون اول ہیں، خواتین ملزمان کیلئے عدالتوں نے ہمیشہ نرم گوشہ رکھا ۔