اسلام آباد (عاصم جاوید)سید احتشام قادر شاہ ڈپٹی چیئرمین جبکہ سہیل ناصر پراسیکیوٹر جنرل نیب تعینات،وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفیکیشن جاری کردئیے،لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کو 11 اکتوبر 2023 کو تین سال کی ناقابل توسیع مدت کیلئے ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ سید احتشام قادر شاہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وزارت قانون و انصاف کےنوٹیفیکیشن کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کی سفارش پر ڈپٹی چیئرمین سہیل ناصر کو پراسیکیوٹر جنرل تعینات کیا گیا۔