• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے موسم میں بڑی تبدیلی، بچوں کے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور بخار کی شکایات عام

کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں موسم کی بدلتی کیفیت کے ساتھ ہی گھروں میں بچوں کے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور بخار کی شکایات عام ہوتی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں سردیوں نے دستک دے دی ہے لیکن کراچی کے شہری سردی کے انتظار میں ہیں۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں بھی موسم کی تبدیلی کے اثرات اور بیماریاں سامنے آنے لگی ہیں، دن کے اوقات میں دھوپ اور گرمی برقرار ہے، تاہم شام ڈھلتے ہی موسم میں خنکی (ٹھنڈک)بڑھنے لگی ہے۔موسم کی اس بدلتی کیفیت کے باعث گھروں میں بچوں کے نزلہ، کھانسی، گلے کی خراش اور مسلسل تیز بخار کی شکایات عام ہو رہی ہیں۔ماہرینِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ نزلہ، کھانسی یا بخار کی صورت میں خود سے علاج کرنے کے بجائے معالج سے رجوع کریں، اور معمولی احتیاط سے بچوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھیں۔
اہم خبریں سے مزید