• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور عمان میں 6 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان اور عمان نے آٹھویں پاکستان-عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی کارروائی کو باضابطہ شکل دینے والے پروٹوکول، سفارتی، خصوصی، سرکاری اور سروس پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے اور ریکارڈ و آرکائیوز کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت،اطلاعات و نشریات، آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن اور خبروں کے تبادلے و ذرائع ابلاغ کے شعبوں میں تعاون کی یادداشت سمیت 6معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں ۔بدھ کو ترجمان وزارت خارجہ کے دفترِ سے جاری بیان کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی کے آٹھویں پاکستان-عمان مشترکہ وزارتی کمیشن  کے اجلاس کے لیے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔
اہم خبریں سے مزید