• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی تمام فیلڈ فارمیشن کو صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے تمام فیلڈ فارمیشن کو صنعتی شعبے کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے، چیئرمین ایف بی آرنے بدھ کو ایف پی سی سی آئی ، پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسو سی ایشن اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور ان ملاقاتوں کے دوران چیف کمشنرز اور چیف کلکٹرز کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ متعلقہ صنعتوں کے نمائندوں کے ساتھ باقاعدگی سے ون آن ون اجلاس منعقد کیا کریں اور تمام زیر التوا مسائل حل کریں۔
اہم خبریں سے مزید