• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل فیض اور باجوہ بیٹھے تھے اور ہمیں دہشتگردوں کی واپسی کیلئے قائل کیا جارہا تھا، خواجہ آصف

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے جنرل (ر)فیض حمید اور سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ یہاں بیٹھے ہوتے تھے، ہمیں قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ ان دہشت گردوں کو واپس لایا جائے تو فائدہ ہوگا ،ہم نے نواز شریف اور شہباز شریف کی رہائی کو کبھی ایشو نہیں بنایا، ہمارا مسئلہ صرف دہشت گردی کا ہے، وزیر اعلیٰ کو سیاست کی فکر تھی، لیز پر آنے والا وزیر اعلیٰ اپنی لیز کنفرم کروانا چاہتا تھا۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہاں پر معاملات ایسے اٹھائے جاتے ہیں کے ماضی سے مماثلت کی جائے۔
اہم خبریں سے مزید