• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی بینک کے برانچ منیجر سمیت 5 ملزمان گرفتار، 3 لاکھ سعودی ریال برآمد

کراچی ( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نجی بینک کے برانچ منیجر سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لاکھ سعودی ریال برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ کے کاروبار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 4 میں واقع ایک نجی بینک کی برانچ پر چھاپہ مار لر برانچ منیجر سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔حکام کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے انکوائری نمبر 107/2026 کے تحت کارروائی کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید