• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹڈی ویزے پر روس جانے والا مسافر مشتبہ جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر آف لوڈ

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسٹڈی ویزے پر روس جانے والے مسافر کو مشتبہ جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر آف لوڈ کر دیا۔حکام کے مطابق دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران مسافر کی جانب سے پیش کردہ میٹرک سرٹیفکیٹ اور تفصیلی نمبرز سرٹیفکیٹ پر موجود بار کوڈ کی تصدیق کی گئی، تاہم انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (IBCC) اور وزارتِ خارجہ (MOFA) سے تصدیق کا کوئی ریکارڈ نہ ملنے پر دستاویزات مشتبہ قرار پائیں۔ابتدائی تفتیش کے دوران مسافر نے انکشاف کیا کہ تعلیمی اسناد اسے فراہم کی گئی تھیں جبکہ روسی اسٹڈی ویزے اور ٹکٹ کا انتظام ایک ایجنٹ کے ذریعے کیا گیا۔ واقعہ کے سلسلے میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ دوران تفتیش دیگر ممکنہ ملوث افراد کا کردار بھی متعین کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید